اہم خبریںپنجابتازہ ترین

بغیر ہیلمٹ کے سیف سٹی کیمرے کو سلام کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

سرگودھا میں موٹر سائیکل سوار پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد

سرگودھا (اے ون نیوز)سیف سٹی کیمروں نے ایک دلچسپ مگر عبرت ناک منظر قید کر لیا، جب ایک موٹر سائیکل سوار نے بغیر ہیلمٹ کے گزرتے ہوئے کیمرے کو ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا۔ یہ "سلام” شہری کو 2 ہزار روپے کے چالان کی صورت میں مہنگا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی، جس کی بنیاد پر موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے، اور سیف سٹی کیمروں کی نگرانی میں قانون سے فرار ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button