
پکتیکا(اے ون نیوز)افغانستان کے صوبے پکتیکا میں 17 اکتوبر کو پاکستان کی کارروائی میں گل بہادر گروپ کے خارجہ سرغنہ سمیت 70 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں خوارج سرغنہ سمیت 70 سے زائد خارجی جہنم واصل ہوئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خارجی گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، 17 اکتوبر کو خادی شمالی وزیرستان میں بھی اسی گروپ نے بارود سے بھری گاڑی سے ناکام حملہ کیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق خارجی گل بہادر گروپ کے حملے میں تین خواتین، دو بچے اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق17 اکتوبر کی رات ٹارگٹڈ اسٹرائیکس میں خارجی فرمان عرف الکرامہ، خارجی صدیق اللہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب، قسمت اللہ، خوارج عاشق اللہ عرف کوثر،یونس، گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمان بھی ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد فضل الرحمان گل بہادر کا قریبی رشتہ دار ہے ۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ ان خوارج کا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔