اہم خبریںتازہ ترین

شرقپور ، معمولی تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچا، چچی بیٹی سمیت قتل

شرقپور شریف،فیروزوالہ (اے ون نیوز) لاہور شرقپور روڈ پر واقع گاو¿ں مدر شریف میں نالی کی بندش اور گلی میں گندے پانی کے تنازع پر بھتیجے کی اندھا دھند فائرنگ ،چچا، چچی اور انکی بیٹی قتل۔

بتایا گیا ہے کہ اسد عباس اور اس کے چچاخادم حسین کے درمیان گلی کا تنازع5 سال سے چل رہا تھا۔گزشتہ روز اسد عباس اپنے گھر کے سامنے مٹی ڈال کر گلی کو اونچا کر رہا تھا ، چچا خادم حسین نے منع کیا تو تلخ کلامی ہو گئی جس پر اسد عباس نے اپنی والدہ اور بہنوں کی مدد سے اینٹوں سے حملہ کر کے اپنے چچی بشری بی بی کو شدید زخمی کر دیا ۔

جسے بچانے کیلئے خادم حسین اور اس کی بیٹی حناء بی بی آگے بڑھے تو ملزم اسد عباس نے فائرنگ کر کے خادم حسین اس کی بیوی بشری بی بی اور بیٹی حنا بی بی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

شرقپور پولیس نے مقتولین کے بیٹے شاہزیب کی رپورٹ پر اسد عباس اس کی والدہ شہناز بی بی بہن سلف اور بنش وغیرہ کے خلاف تہرے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button