
لندن(اے ون نیوز)لندن کے امپریل کالج کی جانب سے پنجاب حکومت کے دعوے کی تردید کردی گئی ہے۔
امپریل کالج نے پنجاب حکومت کے دعوے کی تردید ویب سائٹ پر جاری کردی۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے 18 اکتوبر کو ٹوئٹ میں امپیریل کالج سے متعلق دعویٰ کیا تھا۔
کالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کوئی کیمپس نہیں کھول رہا۔
امپیریل کالج لندن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالج کے تمام کیمپس صرف برطانیہ میں ہیں۔
مریم اورنگزیب کا دعویٰ تھا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنے گا، مریم اورنگزیب نے امپیریل کالج لندن کی تردید کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔