
لندن(اے ون نیوز)لندن میں سڑک پر کافی پھینکناخاتون کو مہنگا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹ مطابق بس اسٹاپ پر کھڑی خاتون نے کپ میں بچ جانے والی کافی سڑک کنارے نالی میں پھینک دی۔
کافی پھینکنے پر پولیس افسران نےخاتون پر ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت 150 پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ کر دیا۔
قانون کے تحت غلط طریقےسےکچرا پھینکنا اورگلیوں کی نالیوں میں سیال چیزیں پھینکنا بھی جرم ہے۔
پولیس افسران کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد کونسل نے اس خلاف ورزی کو معمولی قرار دے کر جرمانہ واپس لے لیا جبکہ خاتون نے بھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی۔




