اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

جسٹن ٹروڈو نے وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد کچن سنبھال لیا

اوٹاوا(اے ون نیوز)جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد گھر کا کچن سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مقامی اسٹور سے کچن میں استعمال ہونے والی اشیاء خریدیں اور اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی۔

جسٹن ٹروڈو مقامی اسٹور سے شاپنگ سے لطف اندوز ہوئے اور سوشل میڈیا پر اِس کا اظہار بھی کیا، صارفین نے تصویر کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی 16 سالہ صاحبزادی ایلا گریس نے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے لیڈر شپ الیکشن کے موقع پر اپنی جذباتی تقریر میں کہا تھا کہ میں آپ کے وزیرِاعظم اور آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کرنے آئی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹروڈو میرے لیے صرف میرے ’ڈیڈ‘ ہیں، میں اپنے ’ڈیڈ‘ کو واپس لے رہی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button