اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

ایس پی عدیل کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات جاری ،اہم انکشاف

اسلام آباد (اے ون نیوز )ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خود کشی کے معاملے کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی کر رہی ہے جس دوران یہ پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ عدیل اکبر نے گزشتہ دنوں دو مرتبہ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کے زیر استعمال موبائل فون تاحال اَن لاک نہیں ہو سکا،ڈینگی ٹیسٹ مثبت ہونے کے بعد وقوعہ سے دو روزقبل کوروناوائرس کا بھی شکار ہوئے، ایس پی عدیل کے ہمراہ وائرلس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ تحقیقات جاری ہیں۔

تین رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہارون جوئیہ کر رہے ہیں ، ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ایس پی عدیل اکبرکی چھٹی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button