اہم خبریںپاکستانتازہ ترینٹیکنالوجی

پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی ‘اینڈرائیڈ’ اور ‘آئی او ایس’ پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کی آ ئی ٹی انڈسٹری کا سنگ میل ، پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر کی عالمی پذیرائی.

اے ون ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت،پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپرہب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے .

2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کیا،پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی ‘اینڈرائیڈ’ اور ‘آئی او ایس’ پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے.

2024، میں 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا اجراء،پاکستان نے فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر میں نیا عالمی مقام حاصل کیا.

پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی عالمی مقبولیت کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،ایس آئی ایف سی کی پالیسیز پاکستان کے آ ٓئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کو تیز رفتار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button