
لاہور (اے ون نیوز) پولیس کے سابق ایس ایچ او کو کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹر سےمتعلق غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر سی سی ڈی نے حراست میں لے لیا۔
سما ٹی وی کے مطابق سابق ایس ایچ اوعدنان ورک نے کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹرمحبوب اسلم سے متعلق غیراخلاقی زبان استعمال کی۔ عدنان ورک کی آڈیو ریکارڈنگ ڈی آئی جی محبوب تک پہنچی تو انہوں نے اسے دفتر بلا کر وارننگ دی۔
کمانڈنٹ کے دفتر سے باہر نکلتے ہی عدنان ورک نے دوبارہ گالیاں نکالنا شروع کر دیں ۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نےعدنان ورک کے رویے سے متعلق سی سی ڈی کوآگاہ کیا ۔ سی سی ڈی نےچوہنگ ٹریننگ سینٹر سے سب انسپکٹرعدنان ورک کوحراست میں لے لیا ۔
زیرحراست پولیس افسرعدنان ورک کے خلاف سی سی ڈی میں تفتیش جاری ہے ۔ عدنان ورک چوہنگ ٹریننگ سینٹرمیں انسپکٹررینک کے لیے تربیتی کورس کر رہا تھا۔ عدنان ورک متعدد پولیس چوکیوں اورتھانہ مصطفی ٹاون میں ایس ایچ او رہ چکا ہے۔
				



