
وزیرآباد،جامکے چٹھہ ،علی پور چٹھہ، گکھڑ منڈی،(اے ون نیوز) سابق ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ 9 نومبر بروز اتوار بوقت 4 بجے دن ان کے آبائی گاوں کٹھوہر کلاں تحصیل وزیرآباد میں ادا کی جائیگی۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ وزیرآباد سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے قومی سیاست کا باقاعدہ آغاز 2008 میں کیا۔ انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کو 2008 کے جنرل الیکشن میں شکست دی وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 2008،2013 کے جنرل الیکشن اور 2016 کے ضمنی الیکشن میں منتخب ہوئے انہوں نے 2013 اور 2016 میں پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کو شکست دی۔
2018 کے جنرل الیکشن میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کو ٹکٹ دلوایا جو 2018 میں ممبر قومی اسمبلی بنے۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ سابق آئی جی موٹر ویز ذوالفقار چیمہ کے بڑے بھائی تھے اور مرتے دم تک وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منسلک رہے۔
جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم ہائیکورٹ کے جسٹس رہ چکے ہیں ۔




