اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

اسلام آباد(اے ون نیوز)عظیم دانشور ،مستند کالم نگار، مدبر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔

عرفان صدیقی دو ہفتے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ رات خالق حقیقی سے جا ملے ۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔انہوں نے اپنے والد کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ ’سینیٹر عرفان صدیقی وفات پا گئے‘۔

انہوں نے لکھا کہ میرے استاد، محبت کے پیکر عرفان صدیقی کے انتقال پر دل انتہائی بوجھل اور افسردہ ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔عمران صدیقی نے بتایا کہ عرفان صدیقی کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائےگی ۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا، ن لیگ کے قائدین، نواز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے عرفان صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ا±ن کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔ عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

سینیٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ انہوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی امور کے طور پر بھی کام کیا۔

نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں صدیقی سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کے پریس سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔مئی 2024 میں، انہوں نے پی ٹی آئی اور پاکستان: سائپر سے فائنل کال کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی، جو اپریل 2022 سے دسمبر 2024 کے درمیان لکھے گئے اردو زبان کے 56 کالموں کا مجموعہ ہے۔

اصل میں مختلف اخبارات میں شائع ہونےوالے کالم، جس می انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، "اندرونی سازشوں”سمیت پاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی رفتار کا تجزیہ کرکیا۔ حرکیات، اور پاکستان میں وسیع تر سیاسی بحران۔

یہ کتاب 232 صفحات پر محیط ہے اور اسے اکس پبلشرز لاہور نے جاری کیا ہے۔2014 میں انہیں صدر پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز (کریسنٹ آف ایکسیلینس) ایوارڈ دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button