
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل ہوگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے 2 ون ڈے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔




