اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ میں نامعلوم شخص جعلی ایڈمرل بن کر تقریب میں پہنچ گیا، فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ میں ایک شخص نے نیوی کے جعلی ایڈمرل کا روپ دھار کر جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ شخص اتوار کے روز شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں ایک تقریب میں جنگی یادگار پر سلامی دیتے ہوئے نظر آیا، اس نے ریئر ایڈمرل کی وردی پہن رکھی تھی جس پر 12 تمغے لگے ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم وہ ماضی میں بھی مختلف یادگاری تقریبات میں شرکت کرتا رہا ہے۔

رائل نیوی نے اس اقدام کو ’سابق فوجیوں کی توہین‘ اور ممکنہ طور پر 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم قرار دیا ہے۔ یہ ایکٹ اُن افراد کو فوجی وردی پہننے سے روکتا ہے جنہوں نے کبھی مسلح افواج میں خدمات انجام نہیں دیں۔

ماہرین نے اس شخص کی وردی پر لگے تمغوں پر بھی شبہہ ظاہر کیا ہے، ماہرین کے مطابق اس کی وردی پر ایسے تمغے بھی لگے ہیں جو کبھی بھی ایک ساتھ نہیں لگائے جاتے۔

اخبار کے مطابق اس شخص کی وردی بھی معمول سے ہٹ کر تھی، اس نے کٹ کالر والی سفید قمیض پہنی تھی جو رائل نیوی کے ضوابط کے خلاف ہے جبکہ اس کے کوٹ کی آستینیں بھی بڑی تھیں۔

اخبار کے مطابق رائل نیوی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’نیول افسر کی نقالی کرنا سروس سے وابستہ تمام افراد کے لیے توہین آمیز ہے اور اسے مجرمانہ فعل تصور کیا جا سکتا ہے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button