اہم خبریںتازہ ترین

مقبوضہ کشمیر، سری نگر کے نوگام پولیس سٹیشن میں دھماکہ،7 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر(اے ون نیوز)مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا تاہم واقعے کے حوالے سےمزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button