اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد کچہری دھماکے کیلئے خودکش جیکٹ تیار کرنے والا درزی بھی گرفتار

اسلام آباد (اے ون نیوز) وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد کچہری دھماکے کیلئے خودکش جیکٹ تیار کرنے والے کو درزی گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کچہری دھماکے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ تیار کرنے والے درزی کو گرفتار کیا گیا ہے، پشاور میں تیار کی جانے والی خودکش جیکٹ اسلام آباد لانے والا سہولتکار بھی پکڑا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی، یہ جیکٹ کچھ دن ایک ٹیلر کے پاس رکھی گئی، جسے معلوم تھا یہ خودکش جیکٹ ہے، انٹیلیجنس اداروں نے اس ٹیلر کو بھی گرفتار کیا ہے جب کہ تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ خودکش جیکٹ کو پشاور سے گڑ کی بوری کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سہولتکار اور درزی کی گرفتاری کے بعد تحقیقات جاری ہیں جن سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، انٹیلیجنس ادارے اس معاملے میں تمام پہلوؤں کو زیرِ تفتیش رکھے ہوئے ہیں تاکہ ناصرف حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں مدد ملے بلکہ مستقبل میں ایسے اقدامات کو روکنا بھی ممکن ہو۔

اس سے پہلے اسلام آباد کچہری خودکش حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے پہلے سہولت کار اور خودکش بمبار دونوں نے کئی بار جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کی تھی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا.

وانا اور اسلام آباد کے حملوں میں شواہد دیکھ کر ہم نے بھارت اور افغانستان کا نام لیا کیوں کہ وانا اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ حملوں کی تحقیقات میں بھارت اور افغانستان کے ممکنہ کردار کے شواہد سامنے آئے ہیں، حکومت ان شواہد کو متعلقہ ثالث ممالک کے ساتھ شیئر کرے گی تاکہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button