
کراچی(اے ون نیوز)شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ڈمپر حادثے کے بعد ٹریکر چیک کیا گیا ، ٹریفک ای چالان سسٹم کے ذریعے پہلا چالان جنریٹ کیا گیا ، ٹریکر نہ ہونے پر ڈمپر کو ایک لاکھ کا جرمانہ کردیاگیا۔ صبح رزاق آباد میں تیز رفتار ڈمپر سے حادثہ پیش آیا تھا ۔
ڈمپر میں ٹریکر نصب کیا گیا تھا نہ ہی فٹنس سرٹیفیکیٹ تھا۔ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا چالان جاری کیا گیا ۔ ڈمپر کے مالک کو ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
حادثے کا مقام پورٹ قاسم چورنگی بتایا گیا۔ 14 دن میں جرمانہ ادا کرنے پر آدھی رقم دینی پڑے گی ۔
تین ماہ کیلئے ڈرائیور کا لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ یادرہے کہ شہر میں تمام ڈمپر اور واٹر ٹینکرز کو ٹریکر لگانے کی ہدایات دی گئی تھیں ۔




