اہم خبریںتازہ ترینسائوتھ افریقہ

جنوبی افریقہ میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا

پریٹوریا(فہیم شبیر سے)پاکستان کی طرح دنیا بھر میں 23مارچ یوم پاکستان روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا، پریٹوریا میں دن کا آغاز شاندار سبز ہلالی پرچم لہرانے کی تقریب سے ہوا، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے بہت سے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کے پیغامات پڑھے گئے، قائم مقام ہائی کمشنر فہد امجد نے اپنے خطاب میں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

23 مارچ 1940ءبرصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کا ایک فیصلہ کن لمحہ تھا، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کریں۔

انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی قوم کے لئے بے شمار قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button