اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب بس حادثے میں زندہ بچنے والا عبدالشعیب کون ہے؟

مدینہ منورہ(اے ون نیوز)مدینہ کے قریب خوفناک بس حادثے میں 46 مسافروں میں سے 45 جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 24 سالہ محمد عبدالشعیب معجزانہ طور پر بچ گئے۔

سعودی عرب بس حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص محمد عبدالشعیب کو سعودی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حیدرآباد کا رہائشی عبدالشعیب ڈرائیور سیٹ کے قریب بیٹھا ہوا تھا جب مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

عبدالشعیب ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر چلا گیا اور اپنا ٹائم پاس کرنے کے لیے ڈرائیور سے بات چیت کر رہا تھا۔

عبدالشعیب کی اسی چوکسی نے اسے اپنی جان بچانے میں مدد دی۔ شعیب نے ڈرائیور کے ساتھ کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دی پھر بس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اس نے دوسرے مسافروں کو حرکت کرنے یا فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور کچھ ہی دیر میں وہ سب جل کر راکھ ہو گئے۔

محمد تحسین ان کے قریبی رشتہ دار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ہمیں صبح 5.30 بجے کے قریب شعیب کا فون آیا جس میں بتایا گیا کہ وہ اس سانحے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ باقی سب آگ کی لپیٹ میں ہیں، ہم بعد میں اس تک نہیں پہنچ سکے کیونکہ ہمیں اطلاع ملی کہ وہ اسپتال میں داخل ہے۔

نجی فرم کا ملازم عبدالشعیب 56 سالہ والد عبدالخدیر اور 46 سالہ والدہ غوثیہ بیگم کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، اسکے علاوہ ان کے دادا محمد مولانا اور چچا کے تین دیگر ارکان سمیت چار دیگر افراد بھی موجود تھے۔

تحسین نے بتایا کہ اسی علاقے چار اور لوگ بھی تھے جو واپس مکہ میں ٹھہرے تھے، حادثے کے فوری بعد شعیب نے ان میں سے ایک کو فون کیا اور انہیں سانحے کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے والدین، دادا اور چچا کو کھو دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب کو بس سے چھلانگ لگنے سے چوٹیں آئیں اور وہ اس وقت مدینہ کے ایک جرمن ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔

سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب پیر کو بس میں آگ لگنے سے حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے 45 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر جو اس وقت روس کے دورے پر ہیں، انہوں نے اس حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاض میں ہمارا سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ اس حادثے سے متاثرہ ہندوستانی شہریوں اور خاندانوں کی مکمل مدد کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button