اہم خبریںتازہ ترینتجارت

ہونڈا نے اپنی نئی بائیک متعارف کرا دی،خصوصیات بھی سامنے آ گئیں

لاہور(اے ون نیوز)ایٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی 150cc موٹر سائیکل کیٹیگری کو توسیع دیتے ہوئے کئی سال بعد بالآخر نئی Honda CG 150 لانچ کر دی ہے۔

CG 150 کو 150cc کیٹیگری میں ایک کم قیمت آپشن کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے CG 125 کو 125cc رینج میں سادہ مگر قابلِ اعتماد بائیک کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

ہونڈا CG 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، ہونڈا کو امید ہے کہ یہ قیمت اُن صارفین کو اپنی طرف کھینچے گی جو ایک سادہ، پائیدار اور جدید سہولیات سے لیس موٹر سائیکل کی تلاش میں ہیں۔

ڈیزائن کے لحاظ سے CG 150 کا انداز کافی حد تک CG 125 سے متاثر ہے، بائیک میں راؤنڈ ایل ای ڈی ہیڈلائٹ، کروم فینڈرز اور فلیٹ سیٹ دی گئی ہے، جبکہ فیول ٹینک کو میٹ گرین رنگ اور سنہری بیجنگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

نئے ماڈل میں الائے ویلز کے ساتھ ایک ڈیجیٹل اور اینالاگ امتزاج پر مشتمل میٹر بھی شامل کیا گیا ہے، بائیک کے فریم اور انجن کو اوپن رکھا گیا ہے تاکہ اس کا اسٹرکچر واضح طور پر نظر آئے۔

CG 150 کو ایک طاقتور اور ایندھن کی بچت کرنے والے 150cc انجن سے لیس کیا گیا ہے، جو شہری اور نیم شہری علاقوں میں بہترین کارکردگی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں آل فارورڈ گیئر ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے تاکہ گیئر کی تبدیلی مزید ہموار ہو۔

دیگر نمایاں خصوصیات میں کومبی بریک سسٹم شامل ہے جو بریکنگ پر بہتر کنٹرول فراہم کرتا ہے، جبکہ ہیڈلائٹ اور انڈیکیٹرز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی ہیں۔ گیئر سسٹم کو بھی صارف کے لیے زیادہ آسان اور مؤثر بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button