اہم خبریںتازہ ترینکھیل

صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں 100 چھکے مارنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔

ہفتے کو راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو7 وکٹ سے ہرا دیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 128 رنز بنائے۔ تاہم پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی برق رفتار اننگز کے بدولت ہدف 16ویں اوورز میں حاصل کرلیا ۔

صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 80 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اس اننگز میں 5 چھکے شامل تھے۔

اس میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ ایک کلینڈر ائیر کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان کا زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button