اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور،ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

پشاور(اے ون نیوز)پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے ہلاک تینوں دہشتگرد افغانی تھے۔

خیال رہے کہ آج صبح پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر 3 خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا، ایک دہشتگرد نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جس کے بعد دو دہشتگرد اندر داخل ہوئے۔

پولیس اور ایف سی حکام کے مطابق اندر داخل ہونے والے دہشتگردوں کو ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

خود کش دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button