
اسلام آباد(اے ون نیوز)این اے 96 فیصل آباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عدم حاضری پر الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی اور بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن میں این اے 96 فیصل آباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور ان کے بھائی بلال بدر نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے، ای سی پی نے بلال کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری اور بلال بدر کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی، لیگل ٹیم نے وزیر مملکت طلال چوہدری کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کردی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اب پیش نہیں ہوئے، وفاقی حکومت اور وزیر اپنے آپ کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے۔
وکیل نے کہا کہ بلال چوہدری الیکشن کی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔
الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری اور بلال چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی ہم بلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔




