
راولپنڈی (اے ون نیوز)راولپنڈی میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کرنے اور بال کاٹنے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تھانہ نصیر آباد پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
افسوسناک واقعے میں ملوث ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے 3 کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے ویڈیو بنانے کیلئے استمعال موبائل فون اور بال کاٹنے کیلئے استعمال کی گئی قینچی کی برآمدگی کیلئے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔




