
لندن(اے ون نیوز)ایئرہیلپ نے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی جس میں مسلم ملک کی ایئرلائن سرفہرست ہے۔
فوربس ٹریول گائیڈز کے تصدیق شدہ ایئر ٹریول ایوارڈز 2025 کے بعد ایئر ہیلپ کی طرف سے دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جو کہ پروازوں میں رکاوٹوں سے نمٹنے والی ایک ٹریول ٹیک کمپنی اور ہوائی مسافروں کے حقوق میں مہارت رکھنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔
دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی اپنی درجہ بندی میں ایئر ہیلپ نے متعدد ڈیٹا ذرائع کو ملا کر مسافروں کو ایئر لائن کی کارکردگی کی ہمہ جہت تصویر فراہم کی اور اسے 10 میں سے اسکور دیا ہے۔
ایئر لائنز کے اسکور وقت کی کارکردگی، کسٹمر کی رائے مدنظر رکھی گئی ہے اور یکم اکتوبر 2024 سے 30 ستمبر 2025 کے درمیان ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
ایئر ہیلپ نے قطر ایئر ویز کو دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا ہے اور قطر 2018 سے 2023 تک پانچ سالہ بعد پہلی بار سرفہرست مقام پر واپس آیا ہے۔
دوسرے نمبر پر مشرق وسطیٰ کی ایک اور ایئر لائن اتحاد ایئرویز ہے اس کے بعد ورجن اٹلانٹک کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹاپ ٹین رینکنگ میں، ایک بڑے نام کی ایئر لائن حیرت انگیز طور پر غائب ہے۔ جبکہ ایمریٹس کو فوربس ٹریول گائیڈ کی طرف سے بہترین بین الاقوامی ایئر لائن کا درجہ دیا گیا تھا لیکن یہ صرف ایئر ہیلپ کی درجہ بندی میں 16ویں نمبر پر نظر آتی ہے، جو کہ برٹش ایئرویز سے ایک مقام اوپر ہے۔
قطر ایئرویز (قطر) – ایئر ہیلپ اسکور: 8.16
اتحاد ایئرویز (یو اے ای) – ایئر ہیلپ اسکور: 8.07
ورجن اٹلانٹک (یو کے) – ایئر ہیلپ اسکور: 8.03
کنٹاس (آسٹریلیا) – ایئر ہیلپ اسکور: 7.99
کے ایم مالٹا ایئر لائنز (مالٹا) – ایئر ہیلپ اسکور: 7.85
ایرومیکسیکو (میکسیکو) – ایئر ہیلپ اسکور: 7.84
عمان ایئر (عمان) – ایئر ہیلپ اسکور: 7.82
سعودیہ (سعودی عرب) – ایئر ہیلپ اسکور: 7.69
برسلز ایئر لائنز (جرمنی) – ایئر ہیلپ اسکور: 7.66
ایل او ٹی پولش ایئرلائنز (پولینڈ) – ایئر ہیلپ اسکور: 7.65




