اہم خبریںتازہ ترینکھیل

روہت شرما نے شاہد آفرید ی کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی(اے ون نیوز)بھارتی بلے باز روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقا سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما نے اوپنر کی حیثیت سے 57 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔

3 چھکوں کے ساتھ روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے جو کہ انہوں نے 269 اننگز میں لگائے ہیں۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔

تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں جنہوں نے 294 اننگز میں 331 چھکے لگا رکھے ہیں۔ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے مجموعی چھکوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں روہت شرما پہلے سے ہی نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔

38 سالہ روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 645 چھکے لگائے ہیں۔ اس فہرست میں روہت شرما کے بعد کرس گیل موجود ہیں جنہوں نے 553 چھکے لگائے ہیں۔یہاں پر شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button