اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان نے افغانستان کو بڑا ریلیف دے دیا

طورخم(اے ون نیوز)پاکستان نے افغانستان کو بڑا ریلیف دے دیا.

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیا پر مشتمل 6 کنٹینر طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے۔

افغان حکام کی اجازت کے بعد امدادی کنٹینرز کی کلیئرنس شروع ہوگی، کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر 2 اور جمرود ٹرمینل پر 4 امدادی کنٹینرز میں ادویات اور طبی آلات ہیں۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں امداد پہنچانے کی اجازت دی ہے۔

وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد یہ اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ 50 روز سے تجارتی گزرگاہیں بند ہونےکے نتیجے میں افغانستان میں غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت کے باعث اٹھایا گیا ہے تاکہ افغان عوام کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا۔

خط کے مطابق وزارت خارجہ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہےکہ یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی جائے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اقوام متحدہ کی امداد کیلئےجزوی طور پر کھولا گیا ہے، ہمارا افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم سرحد و تجارت تاحال بند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button