اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے گرد گھیرامزید تنگ،درجنوں رہنماوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی

اسلام آباد(اے ون نیوز) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا،درجنوں رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے.

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا سیاسی افراتفری پھیلانے والےعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 9مئی فسادات کےحوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرکےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چودھری، شبلی فراز کے نام شامل ہیں۔

علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور،شہریارآفریدی، عثمان ڈار، شیری مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ، کنول شوزب شیخ رشید، شیخ راشد، میجر (ر) طاہر صادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی بیرون ممالک جانے پر پابندی لگا دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارشات بھجوائیں اور 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنےکافیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ ای سی ایل کمیٹی نےسفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کےلئے بھجوائی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button