اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت، گوا کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک

گوا(اے ون نیوز)بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی، واقعہ گوا کے ضلع ارپورہ کے کلب میں پیش آیا۔

نائٹ کلب میں آگ لگنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے جس میں عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں ۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود سوانت نے آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جائزہ لیا جائے گا کیا آگ سے بچاؤ کے اصولوں اور عمارت کے قوانین کی پیروی کی گئی تھی یا نہیں ، واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا ئے گی۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button