
اسلام آباد (اے ون نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب اسپیکر نے اجلاس کے دوران فرش پر پڑے پیسے اٹھا کر اعلان کیا کہ یہ کس کے ہیں؟
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ہاتھ میں پکڑ کر کہاکہ یہ کسی کے پیسے گر گئے ہیں؟ تاہم دیکھتے ہی دیکھتے کئی اراکین نے ہاتھ اٹھا لیے، جس پر اسپیکر نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ یہ تو پورے ہاؤس کے ہاتھ کھڑے ہو گئے، اتنے پیسے نہیں کہ سب کے ہاتھ بھر جائیں۔
بعد ازاں، اجلاس کو ملتوی کرنے کے بعد اسپیکر نے دوبارہ پیسوں کی ملکیت کے بارے میں اعلان کیا، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ گمشدہ پیسے رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے ہیں۔
اسپیکر نے واضح کیاکہ یہ پیسے اقبال آفریدی کو ہی واپس کیے جائیں گے، جو اصل مالک ہیں۔




