اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے کردی

لاہور(اے ون نیوز) شہر میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے کردی،ڈور اور پتنگ بنانے والوں کو ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لئے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دیں،ڈور،پتنگ مینوفیکچررزکی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس5ہزارروپے مقرر کی گئی،

حکام ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگ سازوں،ڈورمینوفیکچررز رجسٹریشن کیلئےفارم اے،کائٹ ایسوسی ایشن فارم سی بھریں گے،پنجاب حکومت نے 6سے8فروری تک بسنت منانے کی مشروط اجازت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button