
کولکتہ(اے ون نیوز)سٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں مختصر قیام پر مداح مشتعل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فٹبالر لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے ۔
مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا ہمیں کچھ بھی نظر نہیں آیا۔
مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کی کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا،یہ بدترین ایونٹ تھا جہاں میسی صرف 10 منٹ کے لیے آئے۔




