
لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا ،لاہور کے دو بڑے خاندانوں کی دشمنی میں صلح ہوگئی .
ذرائع کے مطابق طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کی صلح ہوئی،طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم تھے ،قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا .
صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عررف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی ،تقریب میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ اور تاجر رہنماوں نے شرکت کی.