اہم خبریںتازہ تریندنیا

سڈنی حملہ خوفناک، حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں کرسسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پرلوگوں پر حملے کو خوفناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں۔

صدر ٹرمپ نےواقعےکے وقت جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر قرار دیا اور کہا کہ یہ شخص قابل احترام ہے، اس بہادر شخص نے بہت سے لوگوں کی جان بچائی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button