
گھوٹکی(اے ون نیوز)گھوٹکی میں گڈوکشمور روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کرکے 18 مسافروں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مرید شاخ کے قریب گڈو کشمور روڈ پرمسافر بس پر حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بس میں 25 افراد سوار تھے، جس میں خواتین بھی موجود تھیں، ڈاکو خواتین کو چھوڑ کر 18 مردوں کو اپنے ساتھ لےگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس اور رینجرز کو ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کر دیا گیا ہے۔




