اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کیلئے آج پھر اڈیالہ جیل جانے کا اعلان

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے آج پھر ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کردیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے اور وہاں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی اور ہم پر پانی پھینکا جاتا ہے تب بھی ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹیم ہی ہماری ٹیم ہے، علیمہ خان گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ پروپیگنڈا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button