اوٹاوا(اے ون نیوز)ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت فیض الاسلام اے ون ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئے، فیض الاسلام نے چیف آپریٹنگ آفیسر اے ون ٹی وی کینیڈاکی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
پاکستانی کمیونٹی کینیڈا کی طرف سے فیض الاسلام کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد،نیک تمنائیں۔
مبین رشید چیئرمین اے ون ٹی وی نے کہا ہے کہ امید ہے فیض الاسلام اے ون ٹی وی کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے،ہم اے ون ٹیم کا حصہ بننے پر فیض الاسلام کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو اے ون ٹی وی کینیڈا انیس فاروقی نے بھی فیض الاسلام کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ اے ون ٹی وی ترقی کی نئی منازل کو چھوئے گا۔