اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گڈ بائے 2025، خوش آمدید 2026، ملک بھر میں منچلوں کا جشن، مختلف شہروں میں آتشبازی

لاہور(اے ون نیوز)نئے خواب، نئی اُمیدیں، نیا سال، خوش آمدید 2026، اے ون ٹی وی کی طرف سے اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو۔

12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کراچی، اسلام آباد، سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی شروع ہوگئی۔ نئے سال کی خوشی میں منچلے ہلہ گلہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں 47 منٹ تک رنگا رنگ آتشبازی ہوئی، ہزاروں افراد نے جمع ہوکر سال نو کاخیر مقدم کیا۔ کراچی کے علاقے نیاناظم آباد میں میوزیکل شوکا بھی اہتمام کیا گیا۔

ادھر لاہور میں لبرٹی چوک اور سکھر کے لینس ڈاؤن بریج پر رنگارنگ آتشبازی کی گئی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سال نو کا شاندار انداز سے خیرمقدم کیا گیا۔

اسلام آباد کے جناح ایوینیو میں سال 2026کو خوش آمدید کہنے کیلیے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پشاور میں بھی آسمان رنگارنگ آتشبازی سے روشن ہوگیا، کوئٹہ میں بھی آتشبازی اور موسیقی کی محفل سجائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button