
کراچی(اے ون نیوز)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر جا پہنچی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6602 روپے اضافے سے 4لاکھ 12ہزار347 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 77 ڈالر اضافے سے 4586 ڈالر فی اونس ہے۔
علاہ ازیں معاشی ماہرین نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔




