اہم خبریںتازہ تریندنیا

گرین لینڈ پر دو آپشن ہیں ہاں یا ناں! نیٹو میں امریکہ کے سوا کوئی ملک گرین لینڈ کا دفاع نہیں کرسکتا،صدرٹرمپ

ڈیوس (اے ون نیوز) امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کچھ اور نہیں بس گرین لینڈ چاہیئے، نیٹو میں امریکا کے سوا کوئی ملک گرین لینڈ کا دفاع نہیں کرسکتا،ہم نے جرمنی اور جاپان کو شکست دے کر گرین لینڈ حاصل کیا۔

انہوں نے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹومیں امریکا کے سوا کوئی ملک گرین لینڈ کا دفاع نہیں کرسکتا، نیٹو میں شامل ممالک کو اپنا دفاع مضبوط بنانا چاہیئے، امریکا نے جرمنی اور جاپان کو شکست دے کر گرین لینڈ حاصل کیا، یہ بڑی بے وقوفی تھی کہ امریکا نے جنگ کے بعد گرین لینڈ خالی کردیا۔

یورپ کو گرین انرجی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، یورپ درست سمت میں نہیں جارہا، یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا، یورپی ممالک امریکا کی طرح اصلاحات کریں۔

بڑھتے ہوئے سرکاری خرچ، ہجرت اور تجارتی پالیسیوں نے یورپ کو بدل کے رکھ دیا ہے، یورپ میں بائیں بازو کی قوتیں ہمارے خلاف محاذ بنانے کی کوشش کررہی ہیں، ہم نے گزشتہ ہفتے وینزویلا سے 50ملین بیرل تیل حاصل کیا ہے، ہم تیل خرید کراب وینزویلا کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا امریکا کی وجہ سے قائم ہے۔ گرین لینڈ اہم اسٹریٹجک ملک اور امریکا کی سکیورٹی کے لئے ضروری ہے۔ امریکا اور دنیا کی سکیورٹی کیلئے گرین لینڈ کو حاصل کرنا ضروری ہے،میں کچھ اور نہیں بس گرین لینڈ چاہتا ہوں۔ امریکا دنیا کا معاشی انجن ہے، امریکا عروج پر ہوتا ہے تو دنیا بھی عروج پر ہوتی ہے۔ غیرقانونی امیگریشن سے مغربی حکومتوں کو ریکارڈ بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

وینزویلا میں کاروائی کے بعد وہاں کی حکومت تعاون کررہی ہے، وینزویلا کی حکومت نے کہا آئیں ڈیل کرتے ہیں، باقی ممالک کو بھی کرنا چاہئے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار سنبھال کر امریکا کی سرحدیں مضبوط کیں اور دنیا میں جنگیں رکوائیں۔میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے دنیا میں 8جنگیں رکوائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button