
ابوظہبی (اے ون نیوز) متحدہ عرب امارات کا امریکا کو ایران پر حملے کیلئے فضائی، زمینی یا سمندری راستے کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا اعلان.
اماراتی حکومت کا ایران پر حملے کی صورت میں کسی کو بھی لاجسٹیکل سپورٹ یعنی فوجی سامان، سہولت یا مدد بھی فراہم نہ کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرمعمولی فیصلہ کیا گیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ ہماری فضائی حدود، زمینی علاقے یا سمندری پانیوں کو ایران پر فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایران پر حملے کی صورت میں کسی کو بھی لاجسٹیکل سپورٹ یعنی فوجی سامان، سہولت یا مدد بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ بحران کا حل صرف اور صرف کشیدگی میں کمی، مذاکرات، بین الاقوامی قانون کی پابندی اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام میں ہے۔




