اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

فیروز والا، جہیز کم ملنے پر مبینہ طور پر ساس سسر نے بہو کو آگ لگا دی

فیروزوالہ(اے ون نیوز) پنجاب کے علاقے فیروز والا میں جہیز کم ملنے پر ساس سسر نے پٹرول چھڑک کر مبینہ طور پر بہو کو آگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدر روڈ کی رہائشی ثناء کی سات ماہ قبل مصطفیٰ سے شادی ہوئی تھی، آگ لگنے سے ثناء کا 70 فیصد جسم جھلس گیا، لڑکی کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھ اکہ آگ لگانے کے بعد ساس سسر فرار، چیخ و پکار پر لوگ اکٹھا ہو گئے، اہل علاقہ نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button