اہم خبریںتازہ ترینشوبز

کیا یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے؟ ساس نے حقیقت بتادی

لاہو ر(اے ون نیوز)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں خاندانی تنازعات اور اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں۔ ان کی طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

اس سلسلے میں اہل خانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ معلومات درست نہیں ہیں اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔

اس سلسلے میں رجب بٹ کی ساس، لبنیٰ جبین نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کہا ہے کہ رشتہ ان شاء اللہ قائم ہے اور جو بھی مسائل موجود ہیں انہیں حل کیا جا رہا ہے۔ ایمان رجب نے اپنی شادی جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جوڑے کو سکون، سمجھ بوجھ اور ہم آہنگی کے ساتھ دوبارہ جوڑ دے، خاص طور پر ان کے بیٹے کیوان سلطان کی بھلائی اور مستقبل کے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویسی کی خلاف ورزی کے ضمن میں دھمکیاں غیر اخلاقی ہیں اور ان کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔ ذاتی خاندانی معاملات کو کبھی توجہ حاصل کرنے یا عوامی دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پرائیویسی کی خلاف ورزی کے ضمن میں دھمکیاں غیر اخلاقی ہیں اور ان کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے عوام سے مودبانہ درخواست کی کہ احترام، صبر اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور خاندان کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ سکون، صلح اور وقار کے ساتھ مسائل حل کر سکیں۔

ججز کی سکیورٹی، آئی جی پنجاب نے 23کڑور 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
واضح رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ دنوں اپنے سالے شیخ عون پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہاری پرورش کیا ہے؟ اپنے ہی خاندان کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرنا، فین پیجز سے باتیں کرنا، گروپس بنانا، جھوٹی ذاتی معلومات پھیلانا اور ہمدردی کا کارڈ کھیلنا بند ہونا چاہیے۔ میری بیوی اور بیٹا تمہاری ہمدردی کا کھیل نہیں ہیں۔

اس کے بعد رجب بٹ کی ساس لبنیٰ جبین نے بھی بیان جاری کیا کہ ان کی بیٹی اور بیٹے کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جن میں حقائق کو مروڑ کر پیش کرنا، جھوٹے الزامات لگانا اور نامعلوم ذرائع سے دھمکیاں دینا شامل ہیں۔

شیخ عون نے بعد میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بہن کا گھر خراب کر رہے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایمان، کیوان اور رجب بٹ خوش و خرم اور ایک خوشگوار خاندان کی طرح ساتھ رہیں۔ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ ایمان اور کیوان کی خوشی کے لیے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button