اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہورمیں دلخراش واقعہ، سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش مل گئی، بچی کی تلاش جاری

لاہور(اے ون نیوز) لاہور کے بھاٹی چوک میں ایک سیوریج لائن میں کھلے مین ہول سے گر جانے والی خاتون کی لاش سیوریج لائن میں ڈھائی کلومیٹر دوری پر آؤٹ فال روڈ پر مل گئی ہے۔

خاتون کی نو ماہ کی بچی کا اب تک کوئی پتہ نہیں چلا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خاتون کی لاش مل جانے کی اطلاع میڈیا کو دی۔ ڈی آئی جی فیصل کامران نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھ رہے ہیں، ان فوٹیجز سے مکمل تفصیل پتہ چلے گی کہ کیا واقعہ ہوا تھا، خاتون کس وقت کہاں تھیں۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر ٹیپا کے ڈائریکٹر کو پہلے معطل کیا جا چکا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ خاتون کی لاش ساڑھے چار گھنٹے کوشش کے بعد آوٹ فال روڈ پر جہاں سیوریج لائن ختم ہوتی ہے، وہاں سے لاش ملی ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے بتایا کہ بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت سیوریج لائن میں پانی کا فلو زیادہ ہو گا جو بعد میں کم ہوا ہو گا۔ واقعہ کئی گھنٹے تک معمہ بنا رہا اس سے پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ لاہور میں بھاٹی دروازے کے قریب خاتون اور بچی کے سیوریج لائن میں گرنے کا مبینہ واقعہ معمہ بن گئی۔ پولیس خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر اس سے تحقیقات کر رہی ہے اور داتا دربار کے دروازوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خاتون اور بچی کے سیوریج نالے کے کھلے مین ہول میں گرنے کا دعویٰ خاتون کے شوہر نے کیا۔ واسا لاہور کے سربراہ نے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر خود بھاٹی چوک جا کر سیوریج نالے کے کھلے مین ہول کا جائزہ لیا، سیوریج نالے میں اہلکاروں کو بھیج کر جائزہ لیا، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس نالے میں صرف ایک فٹ پانی چل رہا ہے۔ اتنے تھوڑے پانی میں کسی خاتون کا ڈوب جانا یا بہہ جانا ممکن نہیں۔

چیف منسٹر مریم نواز نے ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین کو معطل کر دیا ریسکیو حکام کا کبھی کہنا ہے کہ جس سیوریج ہول میں دو افراد گرنے کا دعویٰ کیا گیا اس میں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ممکن نہیں، جس مقام کی نشان دہی کی گئی ہے وہ داتا دربار کے قریب پرندہ مارکیٹ میں ایک پرائیویٹ عارضی پارکنگ لاٹ ہے۔

غائب ہو جانے والی خاتون کے سسرالی رشتہ داروں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا رکشہ اس پارکنگ لاٹ میں کھڑا کیا تھا اور وہ داتا دربار سے سلام کر کے واپس اس لاٹ میں رکشہ لینے کے لئے آئے تھے تب یہ حادثہ ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سیوریج لائن مین اتر کر کافی دور تک کئی دوسری سیوریج لائنوں تک جا کر تلاش کیا لیکن کئی گھنٹے تک خاتون اور ان کی بچی کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

اب خاتون کی لاش مل جانے کے بعد اس لاش کا معائنہ کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس خاتون کی موت کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ خاتون خود پھسل کر مین ہول میں گریں یا کسی نے انہیں دھکا دیا تھا، یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ خاتون مین ہول مین گرنے سے ہی جاں بحق ہوئین یا ان کے ساتھ کچھ اور ہوا۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بنیادی اہمیت ہے، اس سے پتہ چلے گا کہ خٓتون کے ساتھ کیا واقعہ ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے بھاٹی چوک کی ایک پارکنگ لاٹ میں جہاں خاتون کے مبینہ طور پر گرنے کا واقہ ہوا اس جگہ کھدائی کر رکھی تھی، واقعے کے وقت اس علاقے میں اندھیرا تھا، ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ٹیمیں اور غوطہ خور صرف چند منٹوں میں جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

اس جگہ پر کام کرنے والے کنتریکٹر کے متعلق ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ اب اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ حفاظتی انتظامات کرنا اس کنٹریکٹر کی ذم ہداری تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد لاہور انتظامیہ کا بھی کہنا تھا کہ سیوریج لائن کا معائنہ کیا، معلوم ہوا کہ وہاں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ اب خاتون کی لاش سیوریج لائن سے ملنے کے بعد صورتحال بدل گئی ہے اور پولیس اور دوسرے ادارے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کی اس حوالے سے تفتیش کرنے کے لئے خاتون کے شوہر کو ھراست میں لے رکھا ہے۔ پولیس حکام نے اس واقعہ کے سامنے ٓٓنے کے بعد خود خاتون کے والدین سے رابطہ کیا تھا، خاتون کے والدین نے اپنی بیٹی کی موت کو حادثہ ماننے سے انکار کر دیا اور شبہ ظاہر کیا کہ ان کی بیٹی کے شوہر اور سسرالیوں نے اسے قتل کیا ہے۔

اس بیان پر پولیس نے خاتون کے سسرالی مردوں کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر سے تحقیقات جاری ہیں مگر تسلی بخش جواب نہیں مل رہا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاپتہ خاتون کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے ، اس بیان کے بعد خاتون کے شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button