
مصطفی آباد/للیانی(اے ون نیوز)سندھو مارکی کے کھلے گٹر میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق،سندھومارکی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور موقع پر پہنچ گئے ، کمسن بچہ شادی ہال کے ساتھ موجود سندھومارکی کی ذاتی اراضی میں کھیل رہا تھا، کمسن بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا، اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ کی طرف سے سندھو مارکی کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد سندھومارکی میں افسوس ناک واقع،مہر محمد عظیم کی دعوت ولیمہ میں شریک تین سالہ بچہ علی حور سندھومارکی کے ذاتی سیوریج نالہ میں گر کر جاں بحق ہو گیا ، سندھومارکی کے کچن کے گندے پانی کی نکاسی کےلئے بنائے گئے سیوریج نالہ میں گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کےلئے ہسپتال لےجایا گیا جہاں پر کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔
دعوت ولیمہ سوگ میں تبدیل ، کمسن بچہ کے جاں بحق ہونے پر خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی اسٹنٹ کمشنر قصور غلام فاطمہ موقع پر پہنچ گئی ، سندھو مارکی کو سیل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے شادی ھال کے میں سیوریج ہول کا جائزہ بھی لیا، ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے شادی ھال کے مالک کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔
ڈپٹی کمشنر آصف رضا ، ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ، یہ مارکی مالکان کی ذاتی ملکیتی جگہ ہے جہاں پر تین سالہ بچے کی ہلاکت ہوئی ہے۔
جتنے بھی ذمہ داران ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، منیر احمد بھٹی نے کہا کہ کمسن بچہ میرا پوتا ہے جو شادی ہال میں کھیل رہا تھا کہ شادی ہال کے ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔




