اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ٹی 20 انٹر نیشنل میں صاحبزادہ فرحان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

کولمبو(اے ون نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

سری لنکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی 41 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 10 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔ ان سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک، فخر زمان، عمر اکمل ، احمد شہزاد، شاہد آفریدی اور صائم ایوب بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے 1000 رنز مکمل کرچکے ہیں۔

آج کے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button