اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

ورلڈکپ بھی بھارتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا، 6طیارے تباہ ہونے کا غصہ ٹھنڈا نہ ہو سکا

کولمبو(اے ون نیوز) ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ بھی بھارتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا، بھارتی کپتان نے پھر ہاتھ نہیں ملایا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

خیال رہے کہ بھارت نے کافی عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اس حوالے سے بھارت کو ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی تنقیدکا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button