اہم خبریںتازہ تریندنیا

بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان کون ہیں؟

ڈھاکہ(اے ون نیوز)بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان 20 نومبر 1965ء کوڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ابتدائی و کالج کی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ ڈھاکہ یونیورسٹی سے International Relations میں گریجویشن کیا۔ان کے والدین دونوں اہم شخصیات رہ چکے ہیں، والد ضیاء الرحمان نے پی ایم اے 1953ء میں پاک فوج جوائن کی۔

پھر 65 کی جنگ بھی لڑی۔ جس پہ انہیں ہلال جرات بھی دیا گیا۔مگر 71ء میں انہوں نے مشرقی پاکستان کا ساتھ دیا، علیحدہ ہوئے۔پھر وہ 1977ء میں بنگلہ دیش کے صدر بنے۔مگر بعد میں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ کہ انکی والدہ خالدہ ضیاء بھی دو مرتبہ وزیرِاعظم بن چکی ہیں، سال 1991ء سے سال 1996ء تک
سال 2001ء سے 2006ء تک،انہوں نے 1994ء کو ڈاکٹر زبیدہ رحمان سے شادی کی۔

ان کی بیوی نے بنگلہ سول سروس بھی پاس کیا ہوا ہے۔ان کی بیٹی ضائمہ رحمان وکالت کے شعبہ سے منسلک ہیں۔انکی پارٹی بنگلہ دیش نیشنل پارٹی ہے۔جبکہ عوامی لیگ ان کے مخالف رہی ہے۔ سال 2008ء میں مخالف پارٹی کے جیتنے کے بعد خودساختہ ملک بدر ہوئے۔

کیونکہ ان پہ کرپشن بالخصوص منی لانڈرنگ کے کیسسز بھی رہ چکے ہیں۔اور 2025ء تک وہ واپس نہیں آئے کہ انہیں گرفتار کردیا جائے گا۔اب 12 فروری الیکشن میں انہوں نے 300 میں سے 210 سیٹیں جیتی ہیں جو کہ کافی ہیوی مارجن ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button