اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیلی وزیراعظم ناپسندیدہ ترین شخص قرار، امریکیوں کا بھی اظہارِ نفرت

لندن(اے ون نیوز)گیلپ سروے میں امریکہ سمیت 58 ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ناپسندیدہ قرار دیدیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تازہ سروے میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو دنیا کی سب سے زیادہ ناپسند کی جانے والی شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔

نیتن یاہو کے خلاف ناپسندیدگی کی مجموعی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو عالمی رائے عامہ میں واضح تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

سروے کے مطابق امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک کے مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا۔

ایران میں 98 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دیا جب کہ یورپی ممالک میں بھی ان کے خلاف رائے نمایاں طور پر منفی رہی۔

برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے لیے کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

پاکستان میں بھی اکثریت نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا البتہ آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد نے نیتن یاہو کے حق میں رائے دی۔

دنیابھر میں رائے دینے والوں نے فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہی عوامل عالمی سطح پر نیتن یاہو کی مقبولیت میں تیزی سے ہوتی کمی کی بڑی وجہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button