اہم خبریںتازہ تریندنیا

افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے

کابل(اے ون نیوز)افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

افغان میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جیٹ طیاروں نےصوبہ پکتیکا کے علاقے برمل پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے میں دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ صوبے پکتیکا کے ضلع ارگون میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے بعد ننگرہار کے اضلاع خوگیانی، خیلو اور بحسود پر بھی حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق حملوں میں ممکنہ طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button