اہم خبریںتازہ ترینتجارت

30 لاکھ ایڈوانس، ہنڈائی نے پاکستان کیلئے اپنی اہم ترین لگژری گاڑی کی قیمت جاری کردی

لاہور(اے ون نیوز) ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی ایس یو وی ‘Hyundai Palisade’ کی آفیشل قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

پاک ویلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو دو مختلف ویرینٹس میں متعارف کروایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ درج ذیل ہے

Palisade Smart: اس ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے.

Palisade Calligraphy: اس ٹاپ لائن ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

اس لگژری گاڑی کو 30 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ بک کروایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں، جن میں CVT، NEV لیوی اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہیں۔

یہ ٹیکسز گاڑی کی حتمی قیمت میں اضافی طور پر شامل کیے جائیں گے۔ ہنڈائی پیلی سیڈ کو اپنی جسامت، جدید فیچرز اور طاقتور انجن کی بدولت پاکستان کی پریمیم گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button